ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نے ایشوریہ رائے نے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ فلم ٹھکرادی تھی۔ایشوریہ رائے بچن 51 برس کی ہوگئی ہیں، نے 20 برس قبل ریلیز ہونے والی بریڈ پٹ کی فلم ‘ٹرائے’ میں کا م کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ اپنے کیریئر کے شروع سے ہی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند رہی ہیں، 2002ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دیوداس’ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے بعد انہیں ہالی ووڈ میں نوٹس کیا گیا۔ایشوریہ رائے کو اس نمائش کے بعد ہالی ووڈ میں کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کا چانس مل گیا، انہیں متعدد بین الاقوامی پروجیکٹس کی پیشکش ہوئیں لیکن انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی زیر تکمیل فلموں کو فوقیت دی۔اپنے انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا کہ ٹرائے فلم میں اگرچہ میرا رول طویل نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پروڈیوسرز نے مجھ سے 6 سے 9 ماہ کا دورانیہ مانگ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلمساز کو توقع تھی کہ چھوٹے کردار کے باوجود میں اپنے زیر تکمیل پروجیکٹ روک دوں، وہ چاہتے تھے کہ 6 سے 9 ماہ دوں کیونکہ یہ ایک بڑی فلم ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ہالی ووڈ فلمساز بڑا دورانیہ صرف اپنے پروجیکٹ کی بہترین تکمیل کیلیے مانگتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود میرا کام اتنے زیادہ وقت کا جواز نہیں تھا، بالی ووڈ میں میری کئی فلمیں زیر تکمیل تھیں۔ اسے لیے مجبوراً یہ پروجیکٹ نہ کرسکی۔کئی برس بعد بریڈ پٹ نے ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم ٹرائے کرنے کا موقع نکل جانے پر افسوس کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر پھر موقع ملا تو میں اْن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا، وہ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ایشوریہ رائے نے1997ء میں اداکاری کے سفر کا آغاز کیاتھا، انہوں نیبریڈ پٹ کے ساتھ فلم کا موقع ضائع ہونے کے بعد بھی ہالی ووڈ میں کئی پروجیکٹ میں کام کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...