نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ فلسطین میں خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فرانسسکا البانیز نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو بہت سے ظالمانہ طریقوں سے بھوک، تشدد اور دہشتگردی کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اْنہیں ہلاک یا معذور کیا جارہا ہے، بچوں کو اسکولوں، خوابوں اور بہتر مستقبل کی امید سے محروم کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے طرز عمل کو مجموعی طور پر دیکھیں، اس تمام زمین پر جس طرح اْس نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سب وہاں بسنے والے تمام فلسطینیوں کے خلاف ایک تباہ کن ذہنیت اور نیت کی عکاسی کرتا ہے، جو دور سے بنائے گئے منصوبے کی تکمیل کیلئے ہو رہا ہے۔البانیز کا اشارہ اْس واقعے کی طرف تھا جس میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جابر علاقے میں اسکول جانے والے بچوں کو سڑک پر خار دار تار لگا کر روک دیا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...