تہران (این این آئی)ایران نے خطے کے سفارت کاروں کو عندیہ دے دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیاروں سے ‘بھرپور اور پیچیدہ’ حملے کیلئے بالکل تیار ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے روکنے کیلئے امریکی انتباہ کے باوجود ایران کی جانب سے عرب سفارت کاروں کو آگاہی دی گئی ہے کہ ایران اسرائیل پر پہلے سے زیادہ طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ جوابی حملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔امریکی اخبار کے مطابق تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ ایران کی جانب سے حقیقت میں حملے کی دھمکی دی گئی ہے یا پھر یہ صرف ایک سخت بیان ہے۔خبر کے مطابق ایران کی جانب سے عرب سفارت کاروں کو بتایا گیا کہ اسرائیلی حملے میں 4 افسران اور ایک سویلین کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کے اگلے حملے میں ایرانی فوج بھی بھرپور حصہ لے گی۔امریکی اخبار کے مطابق ایک مصری اہلکار نے بتایا کہ ایران نے نجی طور پر ایک مضبوط اور پیچیدہ ردعمل سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج نے اپنے لوگوں کو کھویا ہے، لہٰذا انہیں اب جواب دینے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق ایرانی فیصلہ ساز اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ انہیں اسرائیل کو کیسے اور کیا جواب دینا چاہیے، وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ حملہ براہ راست ہونا چاہیے یا ایران سے باہر سے اسرائیل پر حملہ کیا جائے۔ان کے مطابق ایران عراق کی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف آپریشن کیلئے استعمال کرسکتا ہے جہاں سے ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا لیکن یہ حملہ مزید جارحانہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران اسرائیلی حملے کا بھرپور اور ‘دندان شکن’ جواب دیگا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...