اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پیٹرول 3 روپے سستا ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دلچسپ میمز وائرل ہوگئیںوزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگئی تاہم سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تو صارفین نے اعتراض کیا کہ تین روپے پیٹرول سستا کرنے سے کیا ہوگا، اس کے علاوہ کچھ صارفین نے دلچسپ میمز بھی بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔حماد نامی صارف نے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سمندر کنارے کیلوں سے لہریں روکنے کی ناممکن کوشش کررہا ہے، حماد نے اس صورتحال کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مماثلت ظاہر کی۔صارف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل بالکل اسی طرح پیٹرول کی قیمت کم کرکے پاکستان کی معیشت بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔گل ریز نامی صارف نے اداکار رجنی کانتھ کے چہرے کے تاثرات کی تصاویر شیئر کیں اور کہا مفتاح اسماعیل کی اس وقت یہ ہی حالت ہے۔
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...