بیجنگ (این این آئی)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر کنمنگ میں 8 ویں گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پانچ میکانگ ممالک کے سربراہان حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے شرکت کی۔جمعہ کے روز لی چھیانگ نے خطے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے چار تجاویز پیش کیں،کھلے پن اور تعاون پر عمل کرنا، مشترکہ طور پر دو طرفہ کھلے پن کی اعلی سطح اور بڑے پیمانے کو فروغ دینا، اور زیادہ موثر اور متحرک سپر بڑی مارکیٹ بنانا ضروری ہے۔ جدت طرازی کی قیادت کو اجاگر کیا جائے اور علاقائی ترقی کیلئے نئی توانائی کو فروغ دیا جائے۔ انضمام کی تعمیر کو گہرا کرنا، سرحد پار ادائیگی اور مقامی کرنسی کے تصفیے کی سہولت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا اور علاقائی اقتصادی انضمام کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ چوتھا، ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے اور گریٹر میکانگ سب ریجن اور لانچھانگ میکانگ تعاون میں اقتصادی تعاون کی مربوط ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیے۔ شرکاء نے علاقائی اور قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے انضمام کو مضبوط بنانے، کھلے پن اور تعاون کو برقرار رکھنے، جدت طرازی اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...