لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر ویب سیریز کے لیے بولڈ سین فلمانے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔نعمان اعجاز اور صبا قمر دونوں ہی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے اپنا ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں لیکن آج کل ان کی ویب سیریز ‘مسٹر اینڈ مسز شمیم’ کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔اس سیریز کے بولڈ سین میں ان دونوں کو ایک دوسرے کو بیحد قریب دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی اسٹریمنگ سروس’زی فائیو’سے نشر ہونے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہے۔ اس ویب سیریز کے بولڈ سین کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے صبا قمر اور نعمان اعجاز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...