ملک میں کورونا مزید ایک شخص کی جان لے گیا ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیس ہزارچارسواٹھاسی تک پہنچ گئی

0
162

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا مزید ایک شخص کی جان لے گیا ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیس ہزارچارسواٹھاسی تک پہنچ گئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں چھ سوچھپن نئے مریض سامنے آگئے ، مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد رہی۔ صوابی میں 41 ،مظفرآباد میں 29 اورنوشہرہ میں 23 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں 19 ہزار661 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، گذشتہ روزایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا ،اسوقت ملک کے مخلتف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 161کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،ملک میں مثبت کیسزکی شرح 3.35فیصد رہی سب سے زیادہ شرح صوابی میں 42اعشاریہ86 فیصد رہی ، مظفرآباد میں 28اعشاریہ57 ، نوشہرہ میں 23اعشاریہ08 ، کوئٹہ میں 12اعشاریہ50 اورپشاورمیں 9اعشاریہ06 فیصد ریکارڈ کی گئی ، لاہور 7اعشاریہ95 فیصد، سرگودھا 7اعشاریہ93 فیصد ، اسلام آباد 6اعشاریہ58 ، مردان 6اعشاریہ49 فیصد اور فیصل آباد میں 5اعشاریہ50 فیصد مثبت کیسز کی شرح رہی