لاہور(این این آئی)شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیاپی سی بی نے تصدیق کردی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، کوچ کا جلد تقرر کیا جائے گا۔آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی گئی ہے۔اس سے قبل ذمے دار ذرائع کا کہنا تھا کہ کوالیفائیڈ کوچ شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاہد اسلم زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بیٹنگ کوچ ہوں گے، عاقب جاوید کی سفارش پر ان کی دوبارہ تقرری ہو رہی ہے۔شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، وہ گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...