لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام دلوں پر گہرا اثر چھوڑتا ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کی سچائی ہے ،صوفیانہ کلام میں خلق خدا کو فائدہ دینے اور رہنمائی کی بات کی جاتی ہے اور جو لوگ ا س کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ درست راستے پر گامزن ہو جاتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ آپ بزرگان دین کی تعلیمات کو پڑھ لیں اس میں انہوں نے صرف دوسروں کی بہتری ،بھلائی اور رہنمائی کی بات کی ہو گی ، ان کی تعلیمات میں کہیں بھی اپنی ذات کے نفع کی بات نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ یقین ہے کہ سچائی کی وجہ سے صوفیانہ کلام سننے والوں کے دلوں پر دستک دے کر خود ہی راستے بنا لیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں بولی زبان پنجابی کا فروغ میرا جنون ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ پنجابی زبان کو زیادہ سے زیادہ پھیلائو ں اور اس میں بڑی حد تک کامیاب بھی رہاہوں ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...