ممبئی (این این آئی)آسکر یافتہ بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنی طلاق کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موہنی ڈے نے گزشتہ روز اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی طلاق سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہم اب بھی ساتھ کام کرتے رہے گے، براہِ مہربانی ہماری رازداری کا خیال رکھیے اور ہمارے متعلق بلا ضرورت تبصروں سے گریز کیجیے۔واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں۔انہوں نے اے آر رحمٰن کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کیا ہے، جبکہ گزشتہ برس انہوں نے اپنا پہلا البم ریلیز کیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...