اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ادنٰی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے سعودی عرب پر الزام تراشی افسوسناک اور مایوس کن ذہنیت کی عکاس ہے،سیاسی قوتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں۔ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سعودی عرب سے متعلق تبصرے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب قریبی دوست اور بھائی ہیں، یہ رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ترقی اور خوشحالی کے سفر کے بے حد مداح ہیں۔ پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے اجتناب کریں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...