ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ بھٹ، ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔واضح رہے کہ عالیہ کے والدین اور بہن کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے ہے۔ تاہم انکے شوہر 42 سالہ رنبیر کا کہنا ہے کہ 2019 میں گوا میں ہونے والے 50ویں فلمی میلے میں شریک ہوئے تو انہیں لوگوں کے پس منظر کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔ رنبیر نے کہا کہ وہ ایک خصوصی فلمی میلہ اپنے دادا راجپکور کے لیے منعقد کرینگے جس کا مقصد آئیکونک فلمی شخصیات کی شناخت کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ آر کے (راج کپور) کی خدمات اور کام کے بارے میں جان سکیں کہ وہ کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔اس حوالے سے اپنی اداکارہ بیوی کی مثال دی جو کہ سن 1950 سے 1980 کے عشرے تک کہ شہرت یافتہ اداکار و گلوکار کشور کمار کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ ہم 13 سے 15 دسمبر تک ایک فلم فیسٹول کر رہے ہیں، پورے بھارت میں راج کپور کی فلمیں ریلیز کرینگے، مجھے یقین ہے کہ لوگ انکے کاموں کو دیکھ سکیں گے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے انکا کام دیکھا ہی نہیں ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...