بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی

0
11

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی۔ فلم نے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔فلم کی ہدایتکارہ ارم پروین بلال نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر لکھا:ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ججز اور منتظمین کا شکریہ۔ ”وکھری” اپنی بہترین چمک ناظرین کے ساتھ حاصل کرتی ہے۔ میری ٹیم، کاسٹ اور عملے کے تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے میرے وںن کو حقیقت میں ڈھالا۔فیسٹیول کے بانی اور ڈائریکٹر توشار تیاگی نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ہم پاکستانی فلم ”وکھری” کی اسکریننگ کے لیے بے حد پرجوش تھے، جو ہمارے فیسٹیول کی اختتامی رات کی خاص پیشکش تھی۔ یہ فلم اس سے پہلے SXSW، کلیولینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جا چکی ہے۔فلم ‘وکھری’ کی کہانی ایک ایسی استاد پر مبنی ہے جو سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بننے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا کرتی ہے۔ یہ کہانی مرحومہ سوشل میڈیا انفلوئنسر قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہو کر تخلیق کی گئی ہے۔ہدایتکارہ ارم پروین بلال کے مطابق، فلم نہ صرف سوشل میڈیا کی حقیقتوں کو نمایاں کرتی ہے بلکہ یہ بھی دکھاتی ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کے بے چہرہ تبصرے اور کلکس اجتماعی غصے کو طاقت بخشتے ہیں اور ہمدردی کو ختم کرتے ہیں۔ارم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی سینما کی عالمی دلچسپی مقامی کہانیوں کو تقویت دے رہی ہے، جو انڈسٹری کے لیے مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔