لاہور( این این آئی) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتا ہوں اور سننے والے اسے کسے انداز میں لیتے ہیں میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،فن سے وابستہ لوگوں کو چھوڑ دیں آپ دیکھنے والوں سے پوچھ لیں میں نے جن اداکاروںکے بارے میں کہا ہے وہ ہیرو اور ہیروئن کی عمر کے نہیں ہیں سب کو اس کا جواب مل جائے گا ، میں نے زندگی میں دوسروںکے لئے ہمیشہ اچھا کیا ہے اس لئے مطمئن ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ میں کسی بھی حالت میں اپنے رب سے مایوس نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مجھے ہر مشکل گھڑی سے نجات دی ہے ، مشکل وقت آپ کو کچھ سکھانے کے لئے آتا ہے ،اس میں آپ کے صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے جسے رب نے بہت پسند کیا ہے ۔ فردوس جمال نے کہا کہ میں نے لاہور میں آکر بڑی محنت کی اور نام کمایا ، جو لوگ مجھ سے قربت رکھتے ہیں انہیں میری جدوجہد کا اچھی طرح علم ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...