لاہور(این این آئی)عائشہ جہانزیب ایک پاکستانی اینکراوراداکارہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں ایک بہت بڑی آزمائش سے گزری ہیں۔ وہ ابھی اپنے شوہر سے گھریلو تشدد کا شکاررہی ہیں اوراب طلاق لے رہی ہے۔ انہوں نے ایک مشکل دور سے گذرنے کے بعداپنی زندگی میں آگے بڑھ کر بہادری سے قدم اٹھایا ہے۔حال ہی میں عائشہ جہانزیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے صنفی امتیاز، خواتین کے لیے مواقع کی کمی اور معاشرے میں منافقت کے بارے میں بات کی۔عائشہ جہانزیب نے اس بارے میں بھی اپنی رائے بیان کی کہ کس طرح ڈرامے یہ پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں کہ تشدد اور اسے برداشت کرنا عام ہے اور کئی اعتبار سے ٹھیک ہے۔ ان کے نزدیک اس طرح کی چیزیں ہمارے معاشرے میں تشدد کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے خلاف بھی بات کی۔ ان کے نزدیک کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھانے کے بعد پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔انہوں نے ایسی لڑکیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ریلیشن شپ میں ہیں کے بارے میں کہا کہ وہ وہ بھی بدسلوکی اور گالم گلوچ کو برداشت کرتی ہیں اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایک بار جب کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو پھر وہ ہاتھ پیچھے نہیں ہٹتا اور وہ ہاتھ بار بار اٹھتا ہے۔
مقبول خبریں
مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن
لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام...
پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا: احسن اقبال
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا۔...
ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے، اسد قیصر
پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔پشاور میں...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کی سربراہی سے ہٹا دیا...
اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹا کر جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ...
عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی...