اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا ہے جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ آئے ہوئے ہیں، 8 مہینوں میں ہم نے دیکھا کہ یہ نیشنل اسمبلی نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ قوم کے ساتھ جھوٹ بولا جاتا ہے، کوئی مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہوتے جب تک سیاسی قوتیں ٹی او آرز ڈسکس نہ کریں اور پھر وہ ٹی او آرز اسٹیبلشمنٹ سے ڈسکس کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی، میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاستدانوں میں ٹی او آر طے ہی نہیں کیے جاتے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کا بہت احترام ہے لیکن ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے، میں گلہ کرتا ہوں لوگ مرے لیکن وزیرِ اطلاعات نے غلط بیانی کی، کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آر اور مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ عوام نے مسائل کے ادراک کے لیے یہاں بھیجا ہے، ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے، کل خواجہ صاحب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی، کیا رانا ثناء اللّٰہ حکومت کے باضابطہ مؤقف سے ہمیں آگاہ کریں گے۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...