اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو وزیراعظم نے ان کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1971 میں واہگہ باڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب الوطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدائ اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...