لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔سجل علی جلد ہی تین سیزنز پر مشتمل ایک سیریز میں فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئیں گی جس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کی ہدایت بھی دیں گے۔تین سیزنز پر مشتمل سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔ہدایتکار دانیال افضال نے بتایا کہ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں سجل علی مادر ملت کا روپ میں نظر آئیں گی
مقبول خبریں
عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
وزیراعظم سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف...
مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ...
پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف...
اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے رکھیں،وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین...