لاہور(این این آئی)خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے جامنی مشرقی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، مایا اپنی مصروفیات بارے مداحوں کو آگاہ رکھنا بھی یاد رکھتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر میں مایا کی نازک ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گہرے جامنی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری اور گلابی دھاگے سے باریک کڑھائی کی گئی ہے، لباس کے گلے اور آستینوں پر کی گئی نفیس کڑھائی نے ان کے لباس کو منفرد اور شاندار بنا دیا ہے۔مایا نے اپنے اس دلکش انداز کو مزید نمایاں کرنے کے لیے ہلکی جیولری کا انتخاب کیا، جو ان کے لباس کے ساتھ ایک بہترین امتزاج پیش کر رہی ہے، کھلی زلفوں ، ہلکے میک اپ اور دلکش مسکراہٹ ان کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادیا، پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی برسات کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...