پشاور(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، معیشت کا حال بدترین ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، اس دن ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو ختم کرنا ہو گا، بیرونِ ملک پاکستانیوں کا بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہے، ملک میں پیسہ ان کے نام پر آئے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانء پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، ہم یہ تو نہیں کہتے کہ حکومت گرا دو، ہم تو انصاف چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان لینے کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ دیا، سال کا سیاہ دن 8 فروری آ رہا ہے، اس روز پوری قوم یومِ سیاہ منائے گی، پنجاب والے بھی کہتے ہیں کہ ہم نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ کیے گئے ظلم کی تحقیقات ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، سنجیدگی تب نظر آئے گی جب کوئی عملی کام کر کے دکھائیں گے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...