اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عہدے سے ہٹائے گئے ڈاکٹر غلام محمد علی کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔ڈاکٹر غلام محمد علی کی انٹراکورٹ اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منھاس آج ڈویڑن بینچ میں سماعت کریں گے۔انٹرا کورٹ اپیل میں موقف ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ ڈاکٹر غلام علی نے انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرکے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 مارچ 2024 کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سنگل بینچ نے قانونی تقاضے پورے کرکے نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کا دورہ امریکہ،واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ میں شرکت،...
واشنگٹن (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...
وزیرخزانہ کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت...
توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کیلئے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2...
آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا...
لاہور(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم...
چیمپئنز ٹرافی’ صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری...