یورپ میں خشک سالی نے 500 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا،یورپی کمیشن

0
214

برسلز (این این آئی)یورپی کمیشن کے محققین نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی 16ویں صدی کے بعد سے بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی جوائنٹ ریسرچ کونسل کے ایک سینئر محقق آندریا ٹوریٹی نے کہا کہ ابھی یہ 500 سالوں میں بدترین سال دکھائی دے رہا ہے ور یہ 2018 کے مقابلے میں بھی بدتر ہے۔ گذشتہ 500 سالوں کی فہرست کو دیکھیں، چار سال پہلے گرم اور خشک موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے سے ملتے جلتے کوئی اور واقعات نہیں ہوئے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس سال خاص طور پر خشک اور گرم موسم نے وسطی اور شمالی یورپ متاثر کیا جس میں بڑی فصلوں کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی، لیکن جنوبی یورپ میں مرطوب حالات نے زیادہ پیداوار دیکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اس کے برعکس یورپ کا بیشتر حصہ گرمی کی لہروں اور خشک موسم کا شکار ہے۔ خشک سالی سے خوراک کی پیداوار، توانائی، پینے کے پانی اور جنگلی حیات متاثر ہو رہی ہیں۔یورپین ڈروٹ آبزرویٹری کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 20 جولائی تک کے 10 دنوں کے دوران، یورپی بلاک کی تقریبا 45 فیصد زمین وارننگ کے حالات میں تھی جو کہ خشک سالی کی تین اقسام میں سے دوسری ہے۔