ایران نے جوہری معاہدے کی یورپی تجاویز مستردکردیں

0
205

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مغربی مذاکرات کاروں کی طرف سے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے منظور کیے گئے تازہ متن کو ایران کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے،اخبار کے مطابق ایک یورپی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے 4 دن تک کام کیا اور آج یہ متن سینئر مندوبین کے سامنے ہے۔ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں اور یہ حتمی متن ہے۔ اس پر دوبارہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ذرائع نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں مفاہمت ہفتوں کے اندرممکن ہوسکتی ہے۔یورپی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ گیند اب متعلقہ دارالحکومتوں کے کورٹ میں ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام متعلقہ مذاکرات کار ویانا چھوڑ دیں گے اور اس وجہ سے دارالحکومت میں مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔سفارت کار نے 25 صفحات پر مشتمل متن کے معیارپر زور دیتے ہوئے اپنی انتہائی امیدکا اظہار کیا کہ اسے منظور کر لیا جائے گا۔