اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ فوج کا ادارہ اور شہداء ہمارا فخر ہیں، ادارے کیخلاف غلیظ مہم کا سکرپٹ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تیار کیا گیا ، شہباز گل کے ذریعے ایک نجی ٹی وی چینل نے من و عن ایئر کیا، شہباز گل کی گرفتاری قانون کے مطابق درج مقدمہ میں عمل میں لائی گئی جس میں ہزاروں اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، یہ مقدمہ من و عن ان کے بیانیہ پر درج ہے کوئی اضافی لفظ شامل نہیں کیا گیا، کیس کا فیصلہ عدالت کریگی، عاشورہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو ئے ، کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں، تسلی بخش سیکورٹی انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قابل تعریف کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تمام صوبوں کے ساتھ مل بیٹھ کر سیکورٹی پلان تشکیل دیئے گئے جس میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شامل کیا گیا تاکہ ملک بھر میں تمام عاشورہ کے جلوس اور مجالس پرامن طریقے سے منعقد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یکم سے نویں محرم تک 6 ہزار 238 جلوس اور 53 ہزار سے زائد مجالس کا انعقاد ہوا۔ انہوںنے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام شہروں میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ پرامن طریقے سے جاری ہے اور 10 ویں محرم کے 80 فیصد جلوس اس وقت تک پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو چکے ہیں، ملک بھر میں جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے طے شدہ سیکورٹی پلان کے مطابق وفاق نے صوبوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ 10 ویں محرم کے ایک ہزار 431 جلوس برآمد ہوئے ہیں اور 80 فیصد اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں اور باقی ماندہ بھی نواسہ رسولۖ کے صدقے پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 1335 مجالس اور شام غریباں کی مجالس بھی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں محرم سے پہلے ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس کی وجہ سے وہاں خصوصی انتظامات کئے گئے، ایف سی اور رینجرز کی سیکورٹی بھی وفاق کی طرف سے فراہم کی گئی
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...