کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر جلوے بکھیریں گی۔مہوش حیات کی 7 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر گرینڈ واپسی ہو رہی ہے، ان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر منظرِ عام پر آ گیا ہے جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔سیون اسکائی انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ٹیزر کو کئی گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور ڈرامے میں مہوش حیات کے کم بیک کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں جو جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی کہانی محبت، معمے اور گہرے رازوں پر مبنی ہو گی، جس میں اداکارہ دو کرداروں میں نظر آئیں گی اور دونوں کردار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔اس میگا پراجیکٹ کے ٹیزر میں مہوش حیات کی آواز میں ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے خوشیوں سے میرا رشتہ مختصر سا ہے، اس لیے میں خود کو ان کا عادی نہیں بناتی۔بے مثال اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر شامل ہوں گے۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور مارول اسٹوڈیوز کی مس مارول میں اداکاری کے جوہر دکھا کر بین الاقوامی سطح پر نام کمایا۔خوبرو اداکارہ مہوش حیات آخری بار 2016 میں ڈرامہ سیریل دل لگی میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، مداح طویل عرصے سے ان کی واپسی کے منتظر تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...