کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ان تصاویر میں ہانیہ عامر کو بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میںایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو، کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی، ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کے بندی لگانے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیاہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ہندوں کے کلچر میں گھس رہی ہیں، اِن سے پوچھو کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟ ایک اور صارف نے کہا کہ ہانیہ جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتی رہتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کمنٹس آئیں اور انہیں reachملے۔کسی صارف نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ بندی کا تعلق کسی مخصوص مذہب سے نہیں ہے، جیسے قمیض شلوار صرف مسلمانوں کا لباس نہیں ہے، ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت سے ہی دوریاں مٹ سکتی ہیں۔
مقبول خبریں
ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے
اسلام آباد (این این آئی)یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ...
پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں پلز پارٹی...
وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ...
لاہور( این این آئی) نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لاہور میں خدوم الاولیا سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج...
وزیر اعظم ،سپہ سالار نے واضح فیصلہ کر لیا جو دہشتگرد بھاگ کر افغانستا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وزیر اعظم اور سپہ سالار...