لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑ دیا۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 300،300 وکٹ مکمل کرلیں۔لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے دونوں پلیئرز نے پی ایس ایل 10 میں لاہور اور اسلام آباد کے میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔شاہین آفریدی نے 300 وکٹیں کیریئر کے 216ویں اور حارث روف نے 228 ویں میچ میں مکمل کی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ لیتے ہی شاہین آفریدی 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے جبکہ حارث روف نے اس فہرست میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا، دونوں نے 256،256 میچز میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ شاہین آفریدی 300 وکٹ لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر ہیں۔
مقبول خبریں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی...
بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
اسلام آباد(این این آئی) بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کیلئے فضائی بندش کا نوٹم جاری...
بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی...
ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو...
محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں ، چیئرمین این آئی آر...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔...