ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے اور سلمان خان 1999 میں فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایک ساتھ کام کرنے کے موقع پر ایک دوسرے کے قریب آئے، لیکن ان کا تعلق 2002 میں اختتام کو پہنچ گیا۔1999 کی فلم ہم دل دے چکے صنم میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد سلمان خان اور ایشوریا رائے کے مبینہ رومانس پر سالوں سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔اگرچہ ان دونوں نے کبھی کھل کر اس بارے میں بات نہیں کی، لیکن اب ایک بھارتی صحافی سامنے آیا ہے جس نے سلمان اور ایشوریا کے رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجہ کیا بنی؟ایک پوڈکاسٹ کے ایک ایپی سوڈ بالی ووڈ کی مشہور متنازع محبت کی کہانیاں میں صحافی حنیف زویری نے ایشوریا رائے اور سلمان خان کے مبینہ رومانس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اور ایشوریا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور سنجیدہ تھے، دونوں چاہتے تھے کہ یہ رشتہ آگے بڑھے لیکن سلمان کا نام دیگر اداکاراوں جیسے سومی علی اور سنگیتا بجلانی کے ساتھ جڑا رہتا تھا، جو ان کی سابق گرل فرینڈز تھیں، اس وجہ سے ایشوریا کے والدین سلمان سے خوش نہیں تھے، انہیں شک تھا کہ کہیں سلمان ان کی بیٹی کے ساتھ صرف فلرٹ تو نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان چاہتے تھے کہ ایشوریا جلد از جلد ان سے شادی کر لیں، لیکن ایشوریا اس وقت اپنے کیریئر کے اس مقام پر تھیں کہ وہ شادی کر کے سیٹل نہیں ہونا چاہتی تھیں، اسی وجہ سے ان دونوں کے رشتے میں دراڑ آ گئی۔صحافی نے بتایا کہ ایک بار سلمان خان نے رات میں ایشوریا رائے کے گھر کا دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا اور کافی ڈرامہ کیا، جس کی شکایت پڑوسیوں نے بھی کی، یہ سب دیکھ کر ایشوریا رائے نے خود ہی رشتہ ختم کر دیا۔ایشوریا رائے نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی، جبکہ سلمان خان آج تک غیر شادی شدہ ہیں۔دونوں اداکار ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، ان کی ایک ساتھ آخری فلم ہم تمہارے ہیں صنم تھی جو 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...