تہران(این این آئی )ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی میں سعودی عرب کی اہم حیثیت ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران ان دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور حج کے سیزن پر ان کے اثرات سے بچا کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔میں رہبر اعلی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور حج و زیارت کے ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے بھیجنے کے عمل یا حج سے متعلق انتظامات میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں پوری سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی جو پالیسی ہم نے کچھ عرصہ قبل شروع کی ہے، وہ نہایت اہم پالیسی ہے، اور اس پالیسی میں سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے اور ان میں کسی قسم کے خلل کی اجازت نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...
ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے’...
اسلام آباد،واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو...
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
نیویارک (این این آئی )کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق...