اسلام آباد(این این آئی) بچے کو جنم دینے کے ایک سال بعد اداکارہ اقراء عزیز جلد ٹی وی سکرین پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تقریبا تین سال بعد شوہر یاسر حسین کے ہمراہ کام کرتی دکھائی دیں گی۔دونوں اداکار ایک تھی لیلیٰ نامی مرڈر مسٹری ڈراما سیریل میں دکھائی دیں گے، جس کی ہدایات یاسر حسین دیں گے۔ایک تھی لیلیٰ سے قبل یاسر حسین نے کوئل ڈرامے کی ہدایت کاری سے چھوٹی سکرین پر بطور ڈائریکٹر کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس سے پہلے انہوں نے ایک گانے کی ویڈیو کی ہدایات دی تھیں۔یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دو دن قبل انسٹاگرام پوسٹ میں شوٹنگ سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔یاسر حسین نے بتایا کہ ایک تھی لیلیٰ کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جسے ہانیہ امان نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی کاسٹ میں فیصل قریشی، گل رعنا، حسن احمد، نیر اعجاز، فائزہ افتخار اور فریحہ جبین بھی شامل ہیں۔ڈرامے کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس کی کہانی معاشرے میں خواتین کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کے ساتھ برا ہونے پر انہیں ہی قصور وار ٹھہرانے جیسے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ڈرامے کی مرکزی کہانی لیلیٰ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ اچانک لاپتا ہوجاتی ہے، جس کے بعد پولیس اور ان کے رشتے دار اس کی باحفاظت تلاش کی کوششیں کرنے کے برعکس اس کے کردار پر باتیں کرنے لگتے ہیں۔ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستانی خواتین مسائل کا شکار ہونے پر کردار کشی جیسے عذاب سے بھی گزرتی ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...