لاہور( این این آئی) شوبز سے وابستہ شخصیات نے قوم کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ احتساب کا بھی تقاضہ کرتا ہے ، ہماری حقیقی منزل کیا تھی کیا ہم نے منزل پالی یا ہم بھٹک گئے ہیں اور ہم سب کو اس کا جواب ضرور تلاش کرنا چاہے۔ سینئر اداکارجاوید شیخ، لیلیٰ،ثنائ، ریشم، مدیحہ شاہ ،معمررانا ، حیدر سلطان ،احسن خان ،سائرہ نسیم، ناصر چنیوٹی، نسیم وکی نے اپنے بیانات میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی قیادت میں ہمارے آبائو اجداد نے کس مقصد کے لئے الگ وطن کے لئے جدوجہد کی شاید ہی کوئی اس پر سوچ بچار کرتا ہوگا ، کیا یہ وہی منزل ہے جہاں ہمیں پہنچنا تھا۔ اگر دل پر ہاتھ رکھ کر خود سے جواب پوچھاجائے تو نہیں وہ یہ منزل نہیں جہاں ہمیں پہنچنا تھا بلکہ ہم راستہ بھٹک گئے ہیں ، ہمارے اندر تقسیم پید ا ہو گئی ہے او ر بد قسمتی سے موجودہ دور میں اس میں شدت آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں اتحاد و یگانت پیدا کرنا ہوگا ، سب کو اپنا انفرادی احتساب کرنا ہوگا ، ہمیں وہ اصول اپنانا ہوں گے جو ترقی یافتہ او رمہذب قوم بننے کی جانب سفر کی رفتار تیز کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...