اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنبل کی حدود میں ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، ثنایوسف کا تعلق اپر چترال سے ہے ۔ چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-13 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ٹاک ٹاکر پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آورنے کسی ذاتی تنازعے یا دشمنی کے باعث گھر میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ کی، پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔واقعے سے چند گھنٹے قبل ثنا یوسف نے انسٹاگرام پراسلام آباد سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جو ان کی آخری سوشل میڈیا سرگرمی ثابت ہوئی، اپنی مزاحیہ و لائف اسٹائل ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول تھیں۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ قاتل کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انکی اچانک موت پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...