لاہور( این این آئی)سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ ہمیں آج نوجوان نسل کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،یوم آزادی پر جشن منانا بہت اچھی بات ہے لیکن ہمیں اپنے ملک کیلئے فکر کو بھی اپنانا ہوگا جس کا فقدان ہے ۔ ایک انٹرویو میں سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ ہمیں آج یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے آبائو اجداد نے جس مقصد کیلئے اس ملک کو حاصل کیا اور قربانیاں دیں کیا ہم اس مقصد کے حصول کے لئے درست سمت میں گامزن ہیں تو اس کاجواب یقینا نہیں میں ملے گا ۔ ہم وہ قوم ہیں جس نے دنیا کی قیادت کرنا تھی لیکن آج ہم زوال کا شکارہیں ۔ ہمارے نوجوانوں نے اس ملک کی تقدیر کو بدلنا ہے کیا وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور ہم نے ان قربانیوں کی لاج رکھنا ہو گی بصورت دیگر ہم کبھی بھی اپنے قومی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ خدارانوجوان نسل کی تربیت کی جائے اور انہیں مستقبل میں ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار کیا جائے ۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...