لاہور(این این آئی)دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام، پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی آواز، نامور کمپیئر، اداکار، شاعر اور سیاستدان طارق عزیز کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے۔ہر دلعزیز میزبان طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔جب 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد انانسر تھے، وہ اپنے کیرئیر کے پہلے دن سے آخری روز تک پی ٹی وی کے ساتھ ہی وابستہ رہے۔طارق عزیز نے فلموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے، پہلی فلم انسانیت 1967 میں ریلیز ہوئی، طارق عزیزسالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان میں بھی جلوہ گر ہوئے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نیاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی، حکومت پاکستان نے طارق عزیز کو 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، طارق عزیز1997سے 1999تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کی یہ پہلی آواز 17جون2020 کو ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی۔
مقبول خبریں
ججز سینیارٹی اور ٹرانسفر کیس’ 14 ججز کو چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں بدھ کو ہوئی ججز کی سینیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان...
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تفتان بارڈر پر نقل و حرکت بحال
کوئٹہ (این این آئی)ایران میں جاری کشیدگی کے دوران پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر...
اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے، نوشین شاہ
کراچی (این این آئی) نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے پر رشتہ داروں کا قطع تعلق معمولی بات ہے۔اداکارہ و ماڈل...
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے...
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان انتہائی پروفیشنل اداکار ہیں لیکن...
اسرائیل کاساتھ دینے والے نتائج کیلئے تیار رہیں، ایرانی مندوب
تہران (این این آئی)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون...