لاہور (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوہر و اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ شادی شدہ ریلیشن شپ میں محبت قائم کیسے رکھی جائے؟جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ محبت دوستی سے شروع ہوتی لیکن جب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو یہ الگ ہوتی ہے اور بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو شوہر سے محبت الگ طرح کی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے مرد یا عورتیں بھی دیکھیں ہیں کہ جو بچوں کی پروا کیے بغیر بیوی یا شوہر سے بدلہ لینے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں ایک پیج پر ہونا ہے تاکہ بچے ہم سے اپنی ہر بات شیئر کرسکیں۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ زندگی کے ہر فیصلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک دوسرے سے پیار نہیں کرتے، میاں بیوی کی محبت میں لحاظ ہوتا ہے کیونکہ دونوں نے ساتھ اچھا برا وقت گزارا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...