بیجنگ (این این آئی)ایک چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جو بہت دلکش انداز سے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا گنگنا رہی ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں یادگار گانا ‘بوہے باریاں’ گا رہی ہیں۔پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔ چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی۔
مقبول خبریں
روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ
ماسکو (این این آئی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی پر آمادگی...
اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
نیویارک، تہران (این این آئی)اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ترجمان...
کوئی ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے، شبلی فراز
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ...
پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھ
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔گورنر...
جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
کوئٹہ(این این آئی)جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے...