رنبیر کپور کو حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر تنقید کا سامنا

0
147

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شوبز ویب سائٹ بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں دونوں میاں اور بیوی نے ایک ساتھ انٹرویو دیا جس دوران ان سے ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم براہمسترا سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔عالیہ بھٹ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر میں دکھائی دیں گی، جس پر انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں بتایا کہ وہ کیوں اپنی فلم کی تشہیر کو آگے نہیں بڑھائیں گے یا پھیلائیں گے؟۔عالیہ بھٹ کے اسی جواب کے درمیان رنبیر کپور نے انہیں ٹوکتے ہوئے ان کے بڑھتے ہوئے پیٹ پر جملہ کہا، جس سے شائقین ناخوش دکھائی دیے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ان کے انٹرویو کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ کی بات کے درمیان ان کے بڑھتے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کون شخص اس وقت پھیل رہا ہے؟۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر کے لطیفے پر عالیہ بھٹ ہنس پڑتی ہیں اور اس دوران رنبیر کپور بھی اہلیہ کے کندھوں پر پیار سے ہاتھ پھیرتے ہیں۔تاہم مداحوں کو رنبیر کپور کا جواب پسند نہیں آیا اور ان کے لطیفے پر لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹائمز ناو کے مطابق مذکورہ کلپ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے رنبیر کپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں اپنے لطیفے پر شرم دلانے کی کوشش کی اور انہیں یاد دلایا کہ ان کی اہلیہ پہلے ہی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور اوپر سے وہ ان پر لطیفے بنا رہے ہیں۔کئی لوگوں نے رنبیر کپور کے جملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں کلپ دیکھ کر دکھ ہوا۔