نشان امتیاز دئیے جانے پر فخر محسوس کر رہا ہوں’ قوی خان

0
164

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار قوی خان نے حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز کیلئے نامزدگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعزاز کے لئے نامزد ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں،مجھے حکومت پاکستان کی طرف سے تیسرا سرکاری اعزاز ملا ہے جو بطور پاکستانی میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ نشان امتیاز کی نامزدگی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کروں اور اپنے اس فریضے میں کبھی کوتاہی نہیں برتی ۔ قوی خان نے کہا کہ نشان امتیاز کیلئے نامزدگی سے پہلے مجھے 1980 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے اور پر پذیرائی ملنے پر انتہائی خوش ہوں۔