ماسکو(این این آئی )روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشین صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ نے انہیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔یوکرین پرحملے کے تناظر میں صدر پیوٹن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کیلئے انڈونیشین صدر پرمغربی ملکوں کا دبا تھا۔انڈونیشین صدر جوکو ودودو نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پریوکرینی صدر نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی حامی بھری ہے۔