لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا گردہ کاٹ کر پاکستان کی معیشت کو لگایا ہے،مشکل فیصلوں کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں دس نشستیں ہاریں لیکن وہ ہمیںوارے میں ہیں ہم نے معیشت کو نہیں ہارنے دیا، جب اگلے چھ آٹھ مہینے میںاستحکام آئے گا جو سیاسی سرمایہ ہم نے کھویا تھا وہ بھی واپس آ جائے گا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ جاری نہیں ہو سکا ، کوئی بھی ملک ساڑھے نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ترقی نہیں کر سکتا،جتنے بھی کامیاب ملک ہیں جنہوںنے ترقی کی ان کی ٹیکس ٹو جی ڈی اٹھارہ سے بیس فیصد ہے ،ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے مجبوری ہوتی ہے اگر ٹیکس آمدن حاصل نہیں ہو رہی تو انہی لوگوں کو جکڑا جائے جو پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں آ گئے ہوتے ہیں، جو لوگ ٹیکس نہیں اادا کر رہے ہیں ان کی بجائے وہی شکنجے میں نچوڑے جاتے ہیں جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ،بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والوں کا بوجھ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے اٹھاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے۔ چین ہم سے منافع نہیں لینا چاہتے بلکہ وہ ہمیں صنعتی ملک کے طور پر خود کفیل اور مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہو گی کہ وہ پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں کردار ادا کر سکے اور چین کی خواہش ہے کہ پاکستان چین کے لئے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرے اور وہ اس کے لئے ہماری مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔انہوںنے کہا کہ چین اس وقت پوری دنیا سے سوا دو ہزار ارب ڈالر کی درآمدا ت کرتا ہے اور اس میں پاکستان کا حصہ صرف تین ارب ڈالر ہے ، ہمیں یہ خوف تو رہتا ہے کہ چین کی مصنوعات ہماری مارکیٹ میں آکر شیئر لے جائیں گی لیکن ہم نے کبھی یہ توجہ نہیں دی کہ چین سوا دو ہزار ارب ڈالر کی درآمدات بھی تو کر رہا ہے اور وہاں حکومت ہماری مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...