لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہداء کے خلاف ناپاک مہم چلانے اور بغاوت پر اکسانے کے مجرموں کی حمایت میں عمران خان نے غدارریلی نکالنے کا اعلان کیا ،عوام سمیت تمام محب وطن شہدا ء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں بھارتی اور غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کا موثر ذریعہ بن چکی ہے جس کا ثبوت یہ ریلی ، فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات اور اسٹیٹ بینک سے آنے والا ریکارڈ ہے۔الیکشن کمشن ہو یا کوئی اور ادارہ جو بھی عمران خان سے آئین اور قانون شکنی، کرپشن ، منی لانڈرنگ، 351 غیرملکی کمپنیوں، اسرائیل اور بھارت سمیت 34غیرملکی شہریوں سے غیرقانونی ڈالر لینے کا پوچھے گا اس کی کردار کشی ہوگی، وہ جانور قرار پائے گا،عمران خان اینڈ کرپٹ کمپنی ہر روز درخواستیں دے رہی ہے کہ ہمیں نوکری دو، ہمیں پھر سلیکٹ کرو،عمران ترلے کر رہا ہے کہ ہم سے ہماری کرپشن کا نہ پوچھو، ہم شہداء کی توہین کریں توہمیں نہ پکڑو،عمران خان کہہ رہا ہے کہ بشری بی بی، فرح گوگی کرپشن اور لوٹ مار کریںتو کوئی سوال نہ پوچھے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...