لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوئی جہاں خواتین پارلیمنٹرینز کو مارا پیٹا گیا، ایک خاتون پارلیمنٹرین پولیس کے تشدد سے ڈیڑھ ماہ موت و حیات کی کشمکش میں رہی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بزرگ پارلیمنٹرینز پر تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڈ کے ایما ء پر تشدد ہوا ،ساری غنڈہ گردی اور بدمعاشی حمزہ شہباز، چھوٹو تارڈ اور ان کی قیادت کی ایما ء پر ہوئی۔ (ن) لیگ کے جن اراکین اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف غنڈہ گردی کی ان کی فوٹیج موجود ہے،یہ بدمعاش ٹولہ اب عوام کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، اب قانون اور انصاف کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے تو ان کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی چھوٹو تارڈ نمرود اور فرعون بن کر ذو معنی اشارے بازی کر کے اسمبلی کا مذاق اڑایا کرتا تھا،ابب قانون اور آئین کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے تو اس کو پنجاب پولیس میں خامیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں، عوام ان کی ڈرامے بازیوں اور دو نمبریوں سے خوب آگاہ ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...