لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ساری عمر وکالت میں ذلالت سمیٹنے کے بعد سیاست میں بھی وہی گند گھولنے کی کوشش کررہے ہیں،اگر شہبازگل پر تشدد کی ذمہ داری میرے بیان کے ایک حصے پر آگئی ہے تو فواد چوہدری اب قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگ لیں،فواد چوہدری تو اب سرعام باربار اعتراف کر رہے ہیںکہ شہباز گل کو سچ بولنے سے بچانے کیلئے ڈرامے بازی کر اور کروارہے ہیںاور عمران خان اس کا مرکزی کردار ہے۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تو اس کا نام نہیں لیا تھایہ خود چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں،پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کی رپورٹ میں واضح بتایا گیا ہے کہ شہبازگل پر تشدد نہیں ہوا،شہبازگل کے پورے جسم کے 10ٹیسٹ اور 6ایکسرے ہوئے ،عمران خان اور ان کے چمچے شہباز گل کے سنگین نوعیت کے مقدمے سے توجہ ہٹانے کیلئے تشدد کا ڈرامہ کررہے ہیں،شہبازگل کے پیڈ ٹرولز نے تشدد کاپراپیگنڈہ پھیلایا ہے ،شہبازگل نے عمران خان کی پالیسی ہی بیان کی ،شہباز گل تفتیش میں پروپیگنڈہ سیل کے تمام ممبران کے نام بتائیں گے ،تحریک انصاف نے خود اعتراف کرلیا شہباز گل صرف مہرہ تھا،ساری بھاگ دوڑ عمران خان کو بچانے کی ہے ،شہبازگل پر پہلے تشدد ثابت کردیں رونا پیٹنا بعد میں کرلیں،تمام سازشی تھیوری کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...