کراچی(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سپراسٹار شان کی دھماکے دار فلم ‘ضرار’ اگلے ماہ 23 ستمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔فلم ‘ضرار’ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔اداکار شان نے فلم کی ریلیز کا اعلان اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ضرار’ کا انتظار ختم ہوا، فلم 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے، ہمیں ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان دشمنوں کے نرغے میں ہے اور وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فلم میں بہترین ایکشن مناظر موجود ہیں جو شائقین کو بہت زیادہ تفریح فراہم کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...