کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ وہ سائرہ یوسف کو کئی مرتبہ شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ اب بھی میری بیٹی ہیں، شہروز اور سائرہ کی شادی نہیں چل سکی یہ اللہ کا فیصلہ تھا۔سائرہ یوسف ان کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ‘نورے’ بھی ہے۔دونوں کے درمیان 2019 کے اختتام پر علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں نے مارچ 2020 میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔اداکار نے مزید کہا کہ جب شہروز اور سائرہ کی شادی ختم ہوئی تو ہمارے خاندانوں کے لئے یہ بہت مشکل وقت تھا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بہت طوفان بدتمیزی اٹھا تھا۔انہوں نے کہا کہ شادی کا ختم ہونا ایک نجی معاملہ ہے۔ لوگ ہمیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...