کراچی (این این آئی) پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم بابے بھنگڑے پاوندے نے میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے جبکہ سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب معاملات اس طرح نہیں ہوتے جیسے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...