اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ، چین پاکستان کے درمیان ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کا عکاس رہا ہے۔ یہ بات معروف چینی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر وانگ ای وے نے ایک بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مکالمے میں کہی جس کا موضوع تھا۔ گزشتہ دہائی میں چین پاکستان تعلقات کی ترقی میں بی آر آئی کا کردار۔ مکالمے میں سی پیک کے تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے والے صحافیوں، اسکالرز، ماہرین اور ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اہم مقرر جین مونیٹ چیئر پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹراور چین کی رین من یونیورسٹی میں سینٹر فاریورپین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر وانگ ای وے نے کہا کہ سی پیک ”چار ستونوں”توانائی، بنیادی ڈھانچہ، بندرگاہیں اور ترقیاتی زون پر قائم ہے۔ڈاکٹر وانگ نے اپنے خطاب میں راہداری کے 5 بڑے فوائد گنوائے ۔ انہوںنے کہاکہ چین پاکستان تعاون زیادہ سے زیادہ ممالک کو چین سے سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ صنعتی منتقلی ایشیا کے عروج کی تیسری لہر کو متحرک کرتی ہے، یوریشیا اور بحر ہند کو جوڑنا بی آرآئی کا مقصد ہے،۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی راہداری کو کامیاب بنانے کی کنجی ہے جس کیلئے تعمیر کے مختلف پہلوئوں کو ہم آہنگ کرنا چاہیے۔ سرگودھا یونیورسٹی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمن نے مکالمے کے دوران کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، روزگار اور مقامی افراد کو کاروباری مواقع ملیں گے۔
مقبول خبریں
سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی...
سائفرکیس،خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیش...
پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات...
اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے...
ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو پولیو کے...
اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو...
پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے...