اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما، وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے)نے ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی اور ڈومسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی،ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ترجمان پی سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...