ملک بھر میں کورونا کے 45 کیسز رپورٹ، 44 مریضوں کی حالت تشویشناک

0
178

اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 45 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔