اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستانی فلموں کی نمائش کیلئے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کے شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا ،آئندہ ہفتے ترکیہ میں فلمی میلے کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوگا، تاریخ کا تعین ہوگا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں تیار ہونے والی تین نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لئے فزیبلٹی تیار کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جدید ترین فلم پروسیسنگ لیب کے قیام پر بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں ترکیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی نصاب میں فلم سازی اور اداکاری کے مضامین شامل کرنے پر بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 1970کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فلم بنانے والا ملک تھا، 2008ء میں فلم صنعت کی بحالی کاکام شروع ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملکی تاریخ کی پہلی فلم اینڈ کلچر پالیسی تشکیل دی ، فلمی صنعت کو ٹیکس میں استثنیٰ، نئی فلمیں بنانے کیلئے مالی معاونت کی سہولیات دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں فلموں کی تیاری پر 70 فیصد تک ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، فلم کی کہانی، معیار،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قومی فلم پالیسی کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نئے سینما گھروں کے قیام، بحالی اور فنکاروں کو مراعات دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فلم اور سیاحت کے شعبہ میں پاکستان کے 70 فیصد نوجوانوں کو شامل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نوجوانوںکے لئے فلمی شعبہ میں انٹرنیشنل ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ انٹرنیشنل ورکشاپس میں بہترین ساکھ کے حامل پروڈیوسرز کو بلائیں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، ترکی کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کرسکتے ہیں۔ترکیہ کی فلمی صنعت نے پاکستان کے ساتھ فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...